پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے مریم نفیس

پاکستان میں اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو گھورا جاتا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک July 09, 2024
مریم نفیس کو صرف پاکستانی مردوں سے مسئلہ ہے، سوشل میڈیا صارف:فوٹو:فائل

اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی مردوں کی ذہنیت کو خراب قرار دے دیا۔

مریم نفیس نے لندن میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔ مریم نفیس کو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب غیر ملکی پاکستان آتے ہیں تو وہ ہمارا لباس پہنتے ہیں لیکن جب پاکستانی باہر جاتے ہیں تو ان کا لباس مختصر ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کے پاکستان آ کر پورا لباس پہننے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی مردوں کی ذہنیت خراب ہے۔ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننے والی خواتین کو خراب نظروں سے دیکھتے اور گھورنے لگتے ہیں۔ یہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کو پورا لباس اسی لیے پہننا پڑتا ہے کہ آپ کی گھورتی ہوئی للچائی ہوئی نظروں سے محفوظ رہ سکیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پوری دنیا میں مردوں کا یہی رویہ ہوتا ہے لیکن مریم نفیس کو مسئلہ صرف پاکستانی مردوں سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں