9 مئی واقعات پر درج مقدمہ شاہ محمود قریشی بری

درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا


ویب ڈیسک July 09, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد کے خلاف 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں