کراچی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش درخت گاڑیوں پر گر گیا
منگل کو دوپہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی
شہر قائد میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران گلشن اقبال میں درخت گاڑیوں پر گر گیا جس سے ایک گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر شہر میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران گلشن اقبال بلاک 13سی میں درخت متعدد کھڑی گاڑیوں پر گر گیا جس کے باعث ایک گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی جبکہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں پر گرنے والے درخت کو ہٹانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں جبکہ گاڑی کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے ونڈ اسکرین شیٹ سے کور کر دیا۔
منگل کو دوپہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔