پی این ایس سی کو 5 ارب کی تنخواہیں دیتے ہیں اور اس کے پاس جہاز ہی نہیں ہیں وزیراعظم

ہم امپورٹ ایکسپورٹ کی مد میں سالانہ پانچ ارب ڈالر کرایہ ادا کرتے ہیں، دیمک زدہ اداروں کا علاج کرنا ہوگا، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک July 09, 2024
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سالانہ پانچ ارب ڈالر فریٹ ادا کرتے ہیں، پی این ایس سی کو پانچ ارب روپے سالانہ تنخواہ ادا کرنے کے باوجود ہمارے پاس جہاز نہیں ہیں ہمیں اس کا فوری علاج کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امپورٹ اور ایکسپورٹ کا فریٹ یعنی بحری جہازوں کا کرایہ سالانہ پانچ ارب ڈالر ادا کررہے ہیں اور ہمارے مایہ ناز قومی ادارے پی این ایس سی کے پاس صرف بارہ جہاز ہیں اور اس کی سالانہ تنخواہیں پانچ ارب روپے ہیں یعنی فی جہاز تنخواہ کے اعتبار سے 47 یا 48 کروڑ روپے کا پڑ رہا ہے۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 3 ماہ کی رعایت دینے کا اعلان

انہوں ںے کہا کہ بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے پاس کئی سو جہاز ہیں وہ امپورٹ ایکسپورٹ کرتے ہیں اور کرایہ بھی بچاتے ہیں یہاں ہم پی این ایس سی کو پانچ ارب روپے سالانہ تنخواہیں دے رہیں اور ہمارے پاس جہاز ہی نہیں یہ ہماری بدقسمتی ہے، یہ دیمک ہے جو ملک کو چاٹ رہی ہے اس کا ہمیں فوری طور پر علاج کرنا ہے۔

اسی سے متعلق : کراچی بندرگاہ پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں 1200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں