راولپنڈی شہری سے بھتہ طلب کرنے قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار


ویب ڈیسک July 09, 2024
راولپنڈی پولیس نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی—فوٹو: فائل

ویسٹریج پولیس نے شہری سے 20 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم بلال نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کال کرکے شہری سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی، جس کے بعد شہری نے مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے بتایا کہ شہری کی جانب سے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ویسٹریج نے کہا کہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ملزم کی گرفتاری پر ویسٹریج پولیس کو شاباش دی۔

ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں