سنگین سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر 260 طالبان ہلاک کردیئےافغان سکیورٹی فورسز
طالبان کا ہلمند پر کنٹرول کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،ترجمان افغان وزارت خارجہ
افغان سیکورٹی فورسز نے ہلمند پر طالبان کا قبضہ ناکام بناتے ہوئے 260 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صادق صدیقی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ طالبان کا ہلمند پر کنٹرول کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور انہیں سنگین سے نکال دیا گیا جبکہ گزشہ دس روز سے جاری لڑائی میں 260 طالبان ہلاک اور 28 افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے سنگین کا علاقہ واپس لے لیا گیا ہے تاہم طالبان کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے باعث علاقے میں پیش قدمی کی رفتار سست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک دن میں 60 سے زائد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان نے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوج کے ساتھ لڑائی جاری ہے اور طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جون سے افغان صوبہ ہلمند کے ڈسٹرکٹ سنگین میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اس میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہنچانے کے دعوے کیےجار ہے ہیں۔