انسٹاگرام پر کس پاکستانی اداکارہ کا راج ہے

انسٹاگرام کی دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 10 پاکستانی اداکاروں کی فہرست


ویب ڈیسک July 09, 2024
فوٹو فائل

شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات مداحوں کے رابطے کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ اپنی روز مرہ کی معمول اور کام کے حوالے سے سب کو آگاہ کرسکیں۔

شوبز شخصیات کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجودگی اور متحرک رہنا عصر حاضر میں بہت ضروری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اگر کوئی اداکار، اداکارہ یا شخصیت سوشل میڈیا پر کچھ روز نظر نہ آئے تو اُس کے بارے میں لوگوں کو تشویش شروع ہوجاتی ہے۔

اگر شوبز انڈسٹری کی ہی بات کی جائے تو مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی پوسٹ کو نہ صرف لائیک کرتے ہیں بلکہ اس پر تبصرے کرتے اور کبھی کبھی تو کچھ چیزوں پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

آج ہم پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام پر فالوورز کی بات کریں گے اور بتائیں گے کہ اس میدان میں کون سی اداکارہ کے فینز سب سے زیادہ ہیں۔

ہانیہ عامر انسٹاگرام پر اس وقت سب سے زیادہ فالور کی جانے والی اداکارہ ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ ہے۔ عائزہ خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ ہے۔

Insta

 

اسی طرح اگر بات کی جائے تو تیسرے نمبر پر اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ ہیں، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو انسٹاگرام پر فالور کرنے والے مداحوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ ہے جبکہ سارہ خان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہے۔

حیران کن طور پر اقرار عزیز کے بعد 1 کروڑ 12 لاکھ فالوورز ہیں، اگر درجہ بندی کی بات کی جائے تو ماہرہ اور اقرا کا پانچواں نمبر بنتا ہے۔

سجل علی کے 1 کروڑ 3 لاکھ فالور ہیں جبکہ منال خان کے ایک کروڑ 2 لاکھ فالوورز ہیں۔ آٹھویں نمبر پر کنزی ہاشمی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 93 لاکھ جبکہ نویں نمبر پر یمنیٰ زیدی ہیں جن کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 91 لاکھ ہے۔

INS

جسوال کے بعد شعیب ملک سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ثنا جاوید کے فروری کے بعد سے فالوورز کی تعداد بھی بڑھی ہے اور اب اُن کے فالوورز کی تعداد 89 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دسویں نمبر پر پاکستانی اداکار عمران عباس ہیں جن کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں