مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منائی گئی

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2024
مزار قائد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: ایکسپریس

مزار قائد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: ایکسپریس

  کراچی: مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منگل کو منائی گئی اور بانی پاکستان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جانح کی برسی کے حوالےسے قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام ان کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی میں قائداعظم مزار کے ملازمین، پاک بحریہ کے جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزار قائد کے خطیب قاری محمد شمس الدین نے دعا کرائی۔

محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح  کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

تحریک پاکستان میں مادرملت فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔