مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منائی گئی

قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام ان کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

مزار قائد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا—فوٹو: ایکسپریس

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منگل کو منائی گئی اور بانی پاکستان کے مزار پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جانح کی برسی کے حوالےسے قائد اعظم مینیجمنٹ بورڈ کے زیراہتمام ان کی قبر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، قرآن خوانی میں قائداعظم مزار کے ملازمین، پاک بحریہ کے جوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مزار قائد کے خطیب قاری محمد شمس الدین نے دعا کرائی۔

محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ قیام پاکستان کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

تحریک پاکستان میں مادرملت فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
Load Next Story