ثنا خان اور مفتی انس کے ننھے بیٹے کی حج ادائیگی کی خوبصورت ویڈیو

حال ہی میں دنیا بھر کے 17 لاکھ سے زائد خوش قسمت مسلمانوں نے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے


ویب ڈیسک July 09, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

حال ہی میں دنیا بھر کے 17 لاکھ سے زائد خوش قسمت مسلمانوں نے حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

حج کی استطاعت رکھنے والے مسلمان دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے 8 ذی الحجہ سے مناسک حج ادا کیے اور اس دوران رب سے خصوصی دعائیں کر کے اُس کی رحمت طلب کی جبکہ اپنے ماضی کے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی معافی کی طلب بھی کی۔

رواں سال پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں معروف شخصیات نے بھی فریضہ حج ادا کیا، ان ہی میں سارہ خان بھی شامل ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ کر مفتی انس سے شادی کی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹے طارق جمیل کی پیدائش ہوئی۔

رواں سال مفتی انس اور سارا خان نے بھی حج ادا کیا اس موقع پر اُن کا گزشتہ برس پیدا ہونے والا بیٹا طارق جمیل بھی ساتھ ہی تھا۔ ننھے عازم مناسک حج کی ادائیگی کے وقت والدین کے ساتھ رہے۔

سارہ خان نے اپنے بیٹھے کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے سفر حج کی چند جھلکیاں پیش کی ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے سورہ ابراہیم کی آیت لکھی جس کا ترجمہ ہے کہ ' اے رب مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنادیں، میری اولاد کو بھی نماز کا پابند بنا دے، میری دعا کو قبول فرما لے'۔

'ہمارے پروردگار اُس دن (روز آخرت) میری مغفرت فرمایے میرے والدین کی اور اُن سب کی جو ایمان رکھتے ہیں'۔

اسی کے ساتھ سارہ خان نے بتایا کہ روانگی سے قبل اُن کے بیٹے طارق جمیل کے پاسپورٹ کا مسئلہ اٹک گیا تھا، جسے ایک ادارے نے حل کروایا۔ مفتی انس کی اہلیہ نے مسئلہ حل کروانے اور یادگار سفر پر متعلقہ افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں