فلموں سے کمائے پیسے ختم ہوچکے ہیں اب کام کر کے گھر چلا رہا ہوں وویک اوبرائے
میں نے 15 سال کی عمر سے کام شروع کیا اور آج بھی گھر چلانے کیلیے کررہا ہوں، اداکار کا انٹرویو
بالی ووڈ انڈسٹری کو کامیاب فلمیں دینے والے اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی فلموں سے حاصل ہونے والی آمدن ختم ہوگئی ہے اور اب وہ گھر چلانے کیلیے متبادل کام کررہے ہیں۔
حال ہی میں وویک اوبرائے نے اپنے انٹرویو میں بالی ووڈ میں نظر انداز کیے جانے اور دیوار سے لگانے کا شکوہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 'میری فلمز سے کمائی گئی آمدن اب ختم ہوگئی ہے جس کے بعد گھر چلانے کیلیے اب انہوں نے متبادل بندوبست کرلیا ہے'۔
بھارتی میڈیا کو اداکار نے بتایا کہ 'شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل جب میں 15 سال کا تھا تو اُس وقت ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا تھا کیونکہ میں بورڈنگ اسکول سے واپس آیا تھا اور والد نے مجھے پانچ سو روپے جیب خرچ دیا تھا، جسے میں نے ایک ہی دن میں ختم کردیا تھا۔'
وویک نے کہا کہ چونکہ میں بورڈنگ اسکول سے آیا اسلیے خواب بہت بڑے بڑے تھے، والد سے زیادہ جیب خرچ کا تقاضہ کیا تو انہوں نے انکار کر کے میری انا کو ٹھیس پہنچایا اور پھر میں نے کام شروع کیا، جس کے بعد والد سے کبھی ایک پیسہ بھی نہیں مانگا۔
انہوں نے بتایا کہ جب زیادہ کمائی ہوئی تو اسٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے کا سوچا، جس کے لیے باقاعدہ تربیت لی اور پھر 17 برس کی عمر میں اسٹاک ٹریڈنگ کی لائن میں داخل ہوا، جس کے بعد آمدن بڑھتی رہی اور گھر خریدا پھر 21 سال کی عمر میں بنگلور میں کاروبار ختم کر کے میں مزید تعلیم کیلیے نیویارک چلا گیا تھا۔
اداکار کے مطابق وہ امریکا سے واپس آئے تو اداکاری کا کریئر شروع ہوگیا تاہم اس دوران وہ کمپنی کا کام کرتے رہے اور آج کمپنی بڑے پیمانے پر تو موجود نہیں تاہم وہ اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی خرید بیچ کر کے اور سروسز فراہم کر کے اپنا گزر بسر کرلیتے ہیں۔