دیپالپور جوا کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک July 10, 2024
(فوٹو: فائل)

جوا کھیلنے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کو 15 کال پر عورت کے قتل کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، تفتیش پر پتا چلا کہ سیف اللہ گڈو نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے اپنے خاوند کو جوا کھیلنے سے منع کیا تو جھگڑا شروع ہو گیا جس کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس نے ملزم سیف اللہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔