تیسرا ٹی 20 جنوبی افریقا ویمنز کا انڈیا ویمنز کو جیت کے لیے 85 رنز کا ہدف
جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
جنوبی افریقا ویمنز نے انڈیا ویمنز کو جیتنے کے لیے 85 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں جاری تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی دعوت میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 18 ویں اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تزمن برٹس 20رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اینیکے بوش 17، میریزان کیپ 10، کپتان لارا وولوارڈٹ 9، کلو ٹرائیون 9، سنالو جافتا 8، ایلیز-میری مارکس 7، اینیری ڈرکسن 2 جبکہ نیڈین ڈی کلرک، نونکُولولیکو لابا اور آیابونگا خاکا 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
بھارت کی جانب سے پوجا واستراکر 4، رادھا یادو 3 جبکہ ارندھتی ریڈی، شریانکا پاٹل اور دیپتی شرما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔