صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، صدر مملکت کی گفتگو


ویب ڈیسک July 09, 2024
فوٹو ریڈیو پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صدر مملکت اور وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات کیلیے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے جہاں رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی اور ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت اور وزیر داخلہ نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُن کی صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر آنا ہوگا کیونکہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کیلئے چوہدری شجاعت کی گراں قدر خدمات ہیں۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع اور چوہدری موسی الہی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں