حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی میں کارروائی، ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ریکس سینٹر صدر میں کارروائی کے دوران ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو منظم گروہ کا حصہ ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں کاشف ولد محمد حنیف اورعلی ولد شاہد شامل ہیں، جن کے قبضے سے امریکی ڈالر، یورو اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات/ ٹرانزیکشن کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ان کی نشاندہی پر گھر پر موجود حوالہ کی رقم پانچ لاکھ روپے نقد، مختلف بینکوں کے چیک بکس، موبائل فون اور سیاہ شیشوں کا اجازت نامہ (جس کی تصدیق وفاقی وزارت داخلہ سے کی جاۓ گی) برآمد کر لی گئیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 19/2024 درج اور سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر مللوث ملزمان کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔