- پیرس اولمپکس: افتتاحی تقریب میں الٹا جھنڈا لہرا دیا گیا
- دشمن ذہن سازی کر کے عوام اور افواج کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں، عشرت العباد
- پیرس اولمپکس کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے باقاعدہ آغاز
- کیپٹن راجا محمد سرور شہید کا 74 واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
- صدر آصف زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقات
- برطانیہ کا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا اعلان
- کراچی میں تیسری شادی کی خواہش مند بہن کو بھائی نے معمولی تنازع پر قتل کردیا
- پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا
- ایک مہینے تک دھرنا دینے کیلیے تیار، لیاقت باغ میں بستی بسائیں گے، حافظ نعیم
- تحریک انصاف کا 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا پلان
- جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرین کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن افسوسناک ہے، جے یو آئی
- کراچی؛ اتوار سے پیر کی صبح تک بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل رہیگی
- لاہور سفاری زو میں انٹری سمیت دیگر سہولیات کی ای ٹکٹنگ نجی کمپنی کو دینے کا فیصلہ
- تحریک انصاف پُرامن جماعت بن کر رہ ہی نہیں سکتی، وزیر اطلاعات
- ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر تمام، سری لنکا کی فائنل میں رسائی
- افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار
- برطانیہ میں پاکستانی نوجوانوں پر حملہ، پولیس افسر کے خلاف مجرمانہ تحقیقات
- پیرس اولمپکس؛ ریل لائنز پر حملوں نے خدشات کوجنم دے دیا
- کراچی؛ شہریوں کا پانی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مارک زکربرگ سونے کا ہار کیوں پہنتے ہیں؟ راز سے پردہ اٹھا دیا
"والد نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے، پھر کبھی واپس نہیں آئے"
![کنول آفتاب نے مداحوں کے سوال کا جواب دے دیا : فوٹو : انسٹاگرام](https://c.express.pk/2024/07/2665154-kanwal-1720592751-850-640x480.jpg)
کنول آفتاب نے مداحوں کے سوال کا جواب دے دیا : فوٹو : انسٹاگرام
لاہور: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار، میزبان اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد کے بارے میں حیران کُن انکشاف کردیا۔
حال ہی میں کنول آفتاب اور اُن کے شوہر و ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنے یوٹیوب چینل پر نیا وی لاگ اپلوڈ کیا جس میں اس جوڑے نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیے۔
مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں میں ایک سوال کنول آفتاب کے والد سے متعلق تھا جس پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں کبھی اپنے والد کے بارے میں بات نہیں کرتی کیونکہ میں اپنے والد کے ذکر پر جذباتی ہوجاتی ہوں۔
کنول آفتاب نے کہا کہ ہر انسان کے لیے فیملی کا موضوع بہت حساس ہوتا ہے اور اگر کسی کی فیملی میں کوئی حادثہ ہوجائے تو اُس پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا
ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔
اُنہوں نے کہا کہ والدہ سے علیحدگی کے بعد والد نے میرے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
کنول آفتاب نے کہا کہ بےشک! میرے والدین کی آپس میں نہیں بن سکی لیکن میری والدہ اور میرے ماموں وغیرہ نے کبھی مجھے اپنے والد سے ملنے نہیں روکا۔
مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو 2 کروڑ کا نقصان
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔
واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب نے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر سے نکاح کیا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔