سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں منشیات سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ ناکام

قلات کوئٹہ کے مقام پر کنٹینر سے بڑی تعداد میں اسمگلنگ کی اشیا، گوادر تا تربت آپریشنز میں منشیات کی کھیپ برآمد کی گئی


ویب ڈیسک July 10, 2024
(فوٹو : فائل)

سکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔


ملک میں اسمگلنگ کے خلاف سکیورٹی فورسز اور کوسٹ گارڈز کے آپریشنز جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ واقعات میں قلات کوئٹہ کے مقام پر فورسز نے ناکے پر کنٹینر کو روک کر چیک کیا، جس میں اسمگل شدہ اشیا پائی گئیں ۔


فورسز نے کارروائی میں 400 ٹائرز، 250 کپڑوں کے تھان، 5 سو کمبل کے علاوہ ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ ضبط شدہ اشیا کو کسٹمز حکام کے حوالے کیا جائے گا، جو ان برآمد ہونے والی اسمگلنگ کیا شیا کی مالیت کا تعین کریں گے۔


علاوہ ازیں 9 جون سے 6 جولائی کے دوران گوادر تا تربت مختلف علاقوں سے 42 کلو آئس میتھ کے علاوہ دیگر منشیات کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرکے ضبط کی گئی۔ دیگر ضبط شدہ ممنوع اشیا میں گٹکا، سگریٹ اور سپاری شامل ہیں جب کہ حکام نے 9 بکریاں بھی برآمد کیں ۔


انسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کپڑا، برتن، ایرانی پیٹرول کے علاوہ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بھی ضبط کرلیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی مدد سے کنتانی اور جیوانی کے علاقوں کو اسمگلرز سے پاک کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں