قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کیلیے صدر وزیراعظم کو خط

قیدیوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد کو روکا جائے، خط کا متن

قیدیوں کو بہتر کھانا اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔ خط:فوٹو:فائل

جیل میں قید ملزمان کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو خط ارسال کردیا گیا۔


خط جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا۔ خط کے متن میں صدر مملکت صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے قیدیوں کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

خط کے میں کہا گیا ہے کہ جیل میں قیدیوں پر ذہنی دباؤ اور تشدد کو روکا جائے۔ ملزمان کو بہتر کھانا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم اور صدر مملکت جیل قوانین پر عمل کروائیں۔ قوانین پر علم درآمد نہ ہوا تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
Load Next Story