اسلام آباد و راولپنڈی میں موسلا دھار بارش موسم خوشگوار
بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے
جڑوں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سید پور گاوں میں ایک گھنٹے میں 43 ملی میٹر، گولڑہ میں 21 ملی میٹر،پی ایم ڈی میں 39 اور شمس آباد میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیونتھ ایونیو، جی سکس انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کے خدشے کے باعث واسا ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف، کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشبیی علاقوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ عوام سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رسیکیو 1122 سے فوری رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔