ورلڈکپ شکست کیا سرجری صرف وہاب عبدالرزاق تک محدود تھی

سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین سے متعلق بورڈ کی خاموشی نے سوالات کھڑے کردیے


ویب ڈیسک July 10, 2024
سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین سے متعلق بورڈ کی خاموشی نے سوالات کھڑے کردیے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکان کے حوالے سے تاحال خاموش تماشائی بن گیا۔

پی سی بی کی جانب الصبح جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سلیکشن کمیٹی سے سابق کرکٹر وہاب اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے، اب قومی ٹیم کیلئے اِن خدمات کی ضرورت نہیں۔

دونوں سابق کرکٹرز ٹی20 ورلڈکپ سمیت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دورے کے دوران مینز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ

دوسری جانب بورڈ کے اعلامیے میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر تین اراکین محمد یوسف، اسد شفیق اور بلال افضل کے مستقبل سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں سرجری پر مخالفت کی آوازیں بلند ہونے لگیں

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ مناسب وقت پر سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں