پاکستانی اداکار اور اداکارائیں پلاسٹک سرجریز کروا کر خوبصورت ہوئیں
مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت ہیں، ایچ ایس وائے
معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے انکشاف کیا ہے کہ تمام پاکستانی اداکار اور اداکاراؤں نے خوبصورت ہونے کے لیے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔
حال ہی میں ایچ ایس وائے نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں پاکستانی شوبز شخصیات کی خوبصورت کے حوالے سے کی گئی باتیں بھی شامل تھیں۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ پاکستان کے تمام مرد اداکار ایک جیسے نظر آتے ہیں، سب کے ہیئر اسٹائل، داڑھی، گال، ناک ایک جیسی ہی دکھائی دیتی ہے کیونکہ سب ہی اداکاروں نے فلرز کروائے ہوئے ہیں۔
فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ ہمارے یہاں کوئی بھی اداکار یا اداکارہ دبئی یا ترکیہ سے گھوم کر واپس پاکستان آتے ہیں تو وہ خوبصورت لگ رہے ہوتے ہیں اور جب اُن سے وجہ پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ وہاں کا موسم اچھا تھا، اسی وجہ سے وہ خوبصورت ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ اصل بات کوئی نہیں بتاتا کہ ہم نے سرجریز کروائی ہیں، پاکستان کے تقریباََ ہر اداکار اور اداکارہ نے خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروائی ہوئی ہیں۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ خوبصورتی میک اپ یا پلاسٹک سرجریز سے نہیں آتی بلکہ خوبصورتی انسان کے اندر ہوتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فی الحال! پاکستانی شوبز میں اداکارہ مہوش حیات حقیقی معنوں میں خوبصورت ہیں جبکہ عائشہ عُمر خوبرو ہیں۔