پیرو برفانی پہاڑ پر 22 سال پرانی امریکی کوہِ پیما کی لاش دریافت

اس سے پہلے 41 سال قبل لاپتہ ہوجانے والی خاتون کوہ پیما کی باقیات گزشتہ سال ملی تھیں

[فائل-فوٹو]

پیرو میں ایک برفانی چوٹی کو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے ایک امریکی کوہ پیما کی ممی شدہ باقیات 22 سال بعد ملی گئی ہیں۔

ولیم اسٹیمپفل 59 سال کے تھے جب جون 2002 میں وہ اس وقت لاپتہ ہو گئے جب یونگے صوبے میں 22,000 فٹ اونچے ہواسکران پہاڑ پر برفانی تودہ گرنے سے ان کی کوہ پیما کی ٹیم دفن ہو گئی تھی۔


ولیم کی لاش، کپڑے، سامان اور پاسپورٹ سب کچھ سردی کی وجہ سے محفوظ پایا گیا ہے۔ انہی دستاویزات کی مدد سے پولیس کو لاش کو شناخت کرنے میں مدد ملی۔

پیرو کی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ لاش اینڈیز کے کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے کے بعد ابھری۔ یہ دوسری برفانی ممی شدہ لاش ہے جو اینڈیز میں پائی گئی ہے۔ اس سے پہلے 41 سال قبل لاپتہ ہوجانے والی خاتون کوہ پیما کی باقیات گزشتہ سال ملی تھیں۔
Load Next Story