اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج
جسٹس جہانگیری کی تقرری کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا گیا
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔ رٹ آف کو وارنٹو میں سپریم کورٹ کے 1998 کے جسٹس سجاد علی شاہ کیس کو مرکزی قانونی بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈگری درست نہ ہونے کے الزام پر جسٹس جہانگیری کی تعیناتی کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔