تشدد کا شکار دکان ملازم کی لڑکیوں کیخلاف مقدمے کی درخواست

پولیس نے متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے


ویب ڈیسک July 10, 2024
پولیس نے متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے

تشدد کا شکار دکان ملازم نے لڑکیوں کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

لاہور کی ٹک شاپ میں تشدد کا نشانہ بننے والے سروس بوائے یوسف اور لڑکیوں میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

متاثرہ لڑکے یوسف کی درخواست پر بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف کی درخواست پر اعلی حکام کی ہدایت کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد

لڑکیوں کے خلاف قتل کی دھمکیوں ، چوری اور تشدد کی دفعات کے تحت کراس ورژن ہونے کا امکان ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ کراس ورژن درج ہونے پر مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں دکان پر تین لڑکیوں نے نوجوان ملازم کو ہراسانی کا الزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں