آپ کے بیٹے کی شادی کب ختم ہوگی مشی خان کا مکیش امبانی سے سوال

دوسرے جوڑوں کے بچے بھی ہوگئے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 10, 2024
مشی خان نے مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر تبصرہ کردیا : فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بھی ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر تبصرہ کردیا۔

مشی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گاڑی چلا رہی ہیں، اداکارہ نے مکیش امبانی سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ یہ شادی کب ختم ہوگی؟

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا، دوسرے لوگوں کی شادیاں بھی انہی وقتوں میں ہوئی تھیں، اُن جوڑوں کے بچے بھی ہوگئے ہیں لیکن آپ کی شادی تو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

مزید پڑھیں: "دولت دِکھانے کا بیہودہ طریقہ"، امبانی کی شادی پر زویا ناصر پھٹ پڑیں

اُنہوں نے کہا کہ کبھی کوئی رسم ہوتی ہے، کبھی ڈانس پارٹی ہوتی تو کبھی بالی ووڈ اسٹارز پاگلوں کی طرح ناچ رہے ہوتے ہیں، آخر یہ تقریبات کا سلسلہ کب اختتام پذیر ہوگا اور کب یہ جوڑا ہنی مون پر جاکر اپنی ذاتی زندگی کو انجوائے کرے گا؟

مشی خان نے مزید کہا کہ مکیش صاحب! بس کردیں اور تھوڑا کم کردیں۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے لیکن اس جوڑے کی شادی کی تقریبات رواں سال مارچ کے مہینے سے جاری ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں