سی ٹی ڈی کے دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے متنی میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ زخمی ہو گئے۔
دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پولیس کی بھاری نفری طلب کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔