وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2024
صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کے کردار کے بارے میں بتایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل

صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کے کردار کے بارے میں بتایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے  انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی  وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔