- شہری نے امیر جماعت اسلامی کی نظر کا چشمہ ایک کروڑ دس لاکھ میں خرید لیا
- پاکستان مستقبل میں چین کی طرح عالمی طاقت ہوگا، ہنگری کے وزیراعظم کی پیشگوئی
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے سری لنکا کو 43 رنز سے شکست دے دی
- کراچی: شاہ فیصل کالونی میں جنگلی چھپکلی نے خوف و ہراس پھیلا دیا
- جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات طے، لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو جرح کا آخری موقع
- گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی ہلاک، 20 زخمی
- مطالبات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو جعلی حکومت کو چلتا کردیں گے، حافظ نعیم
- لاہور میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار، 5 بچے بازیاب
- خیبرپختونخوا حکومت کا واجبات ادائیگی کیلیے مخصوص یونیورسٹیز کی زمین فروخت کرنے کا فیصلہ
- سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
- لاہور: 200 مرتبہ ٹریفک قوانین توڑنے والی کار سے تاریخ کا سب سے بڑا چالان وصول
- کیمبرج ایجوکیشن کا ریاضی کے لیک پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ
- ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے درمیان خونی تصادم کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی
- اداروں سے درخواست ہے کہ وہ نیوٹرل ہوجائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، وفاقی وزیر مصدق ملک
- حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار
- غزہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 30 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی
- لڑکی نے ایک سال میں 48 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا
- ضلع کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید
وزیراعظم کا 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ
![صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کے کردار کے بارے میں بتایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2665285-shahbazx-1720597994-212-640x480.jpg)
صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کے کردار کے بارے میں بتایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت:فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم نے بجلی کے بلوں پر ریلیف کو فوری طور پر فراہم کرنے اور وزارتوں کو سولر ٹیوب پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے اشتہارات ٹی وی ، ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔