سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں

محمد یوسف انجم  بدھ 10 جولائی 2024
سابق کرکٹر ہمراہ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ (فوٹو:ایکسپریس ویب)

سابق کرکٹر ہمراہ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ (فوٹو:ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کو قومی ٹیم کی میجمنٹ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کیخلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویاب ریاض کیساتھ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کی خدمات بھی مزید نہ لینے کا فیصلہ گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامییہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ

اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘ورلڈکپ شکست؛ کیا سرجری صرف وہاب، عبدالرزاق تک محدود تھی’

قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ میں بطور سینئیر ٹیم مینجر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔