مسجد قاسم خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا آج خیبرپختونخوا میں روزہ رکھنے کا اعلان

صوبے کے دیگر علاقوں سے چاند نظر آنے کی 40 شہادتیں موصول ہوئی ہیں،مفتی شہاب الدین پوپلزئی

ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ مانتے ہیں جس کے تحت پہلا روز 30 جون بروز پیر کو ہی ہوگا۔صوبائی وزیر حبیب الرحمان،فوٹو:ایکسپریس نیوز

مسجد قاسم خان کی غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی نے ایک بار پھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو نہ مانتے ہوئے آج خیبرپختونخوا میں روزہ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔


مسجد قاسم خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بتایا کہ بنوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی تین شہادتیں ملیں جبکہ ہنگو سے آٹھ ،تنگی سے بارہ ،ترناب فارم سے تین اور شاہی بالا سے بھی چاند دیکھنے کی دوشہادتیں ملی ہیں جس کے بعد دیگر علاقوں سے بھی شہادتیں موصول ہونے کےبعد 40 شہادتوں کو شرعی حیثیت سے دیکھتے ہوئے کمیٹی نے آج بروز اتوار یکم رمضان کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر خیبرپختونخوا حبیب الرحمان نے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ مانتے ہیں جس کے تحت پہلا روز 30 جون بروز پیر کو ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد قاسم خان والوں کے پاس رات 9 بجے تک شہادتیں کیوں نہیں تھیں۔
Load Next Story