پودوں سے ماخوذ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مہاسوں کے علاج میں موثر قرار

جرمنی میں لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق جرنل آف کاسمیٹک ڈرمیٹولوجی میں شائع ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 10, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی کمی کیوجہ سے جِلد پر نمودار ہونے والے دانوں کا علاج پودوں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں مخفی ہے۔

جرمنی میں میونخ کی لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی میں کی گئی یہ تحقیق جرنل آف کاسمیٹک ڈرمیٹولوجی میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہاسوں کے علاج کے لیے اگرچہ نسخے کی دوائیں بعض اوقات ضروری ہوجاتی ہیں تاہم طرز زندگی میں مثبت تبدیلی کے عمومی صحت پر پڑنے والے بہترین اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

16 ہفتوں پر مبنی مطالعہ جس میں جلد پر مہاسوں کے شکار 60 افراد کو شامل کیا گیا جنہیں پودوں سے ماخوذ اومیگا 3 سپلیمنٹس دیے گئے۔ محققین نے پایا کہ شرکا میں سوزش اور جِلد کے چھوٹے موٹے زخموں میں نمایاں کمی آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں