'وہاب ریاض' اور 'عبدالرزاق' کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

محمد یوسف انجم  بدھ 10 جولائی 2024
شاہین کی وجہ سے دو سابق کرکٹرز اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے، ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

شاہین کی وجہ سے دو سابق کرکٹرز اپنی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے، ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر الزام عائد کیا ہے کہ مینز سلیکشن میں دونوں سابق کرکٹرز نے اُن کھلاڑیوں کی حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔

دیگر سلیکٹرز ان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے مخالف تھے تاہم وہاب اور رزاق نے ان کرکٹرز کو منتخب کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں

دوسری جانب وہاب ریاض ٹورز کے دوران بطور سینئر مینجر اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے میں ناکام رہے، کوچز کی رپورٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے غیر سنجیدہ رویے کی بھی شکایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘وہاب، عبدالرزاق کی برطرفی! یہ سرجری سمجھ سے باہر ہے’ سابق کپتان ناراض

وہاب ریاض نے شاہین کے رویے پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا، فیملیز ساتھ ہونے کے سبب بعض دوسرے کھلاڑی بھی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس؛ وہاب ریاض، عبدالرزاق عہدے سے فارغ

کرفیو ٹائمنگ کی پابندی کو یقینی بنانے میں وہاب ریاض اور منصور رانا دونوں ناکام رہے۔

اطلاعات کے مطابق بورڈ سربراہ نے ٹیم میں لابیز بنانے والوں کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔