پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بل وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قوانین کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے کے والد اور والدہ کا پاکستانی ہونا ضروری ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی شہریت حاصل کرسکتا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اب نئی ترمیم یہ لائی جارہی ہے کہ والدین میں سے کسی ایک کا بھی تعلق پاکستان سے ہوتو بچے کو پاکستان کی شہریت دی جاسکتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان شہریت ترمیمی بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔