پولیس وردیوں میں ڈکیتی کرنیوالا پنجاب کا ڈان گروپ پشاور سے گرفتار

احتشام خان  بدھ 10 جولائی 2024
(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

 پشاور: پولیس وردیوں میں ڈکیتی کرنے والے پنجاب کے ’’ڈان گروپ‘‘ کو پشاور سے پشتخرہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈان نامی ڈکیت گروپ پولیس وردیوں میں ڈکیتیاں کرتا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کرائے کے مکان لیکر گھروں کی ریکی کرتا جبکہ جدید اسلحے سے لیس گروپ لوٹی ہوئی رقم زیر زمین چھپا دیتا تھا۔

ڈان ” گروپ نے 29 تولے سونا گھر سے لوٹا، اٹک میں4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی اور 40 لاکھ روپے بھی پشاور میں لوٹے۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق اس گروپ نے 29جنوری کو پشاور کے علاقے پشتخرہ کے ایک مکان میں پولیس سرچ آپریشن کے بہانے ڈکیتی کی تھی جس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تقریبا ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔

ایس ایچ او پشتخرہ احمد اللہ کی سربراہی میں ٹیم نے ’’ڈان گروپ‘‘ کے افغان سر غنہ سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پشتخرہ پولیس نے پنجاب اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں کئی روز تک چھاپے مارے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔