شویتا تیواری نے کسوٹی زندگی کی سے کتنا پیسہ کمایا اداکارہ نے بتادیا

اب بھارت میں غیرحقیقی ڈرامے بن رہے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 10, 2024
شویتا تیواری نے 'کسوٹی زندگی کی' میں 'پریرنا شرما' کا کردار ادا کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے اپنے سُپر ہٹ ڈرامے 'کسوٹی زندگی کی' کا معاوضہ بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ سیریل 'کسوٹی زندگی کی' میں 'پریرنا شرما' کا کردار ادا کرنے والی شویتا تیواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں موجودہ بھارتی ڈراموں کے بارے میں بات کی۔

شویتا تیواری نے کہا کہ آج کل بھارت میں غیرحقیقی ڈرامے بن رہے ہیں اور اسی وجہ سے لوگ اب یہ ڈرامے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

ڈرامہ سیریل 'کسوٹی زندگی کی' سے شہرت پانے والی شویتا تیواری نے بتایا کہ جب سال 2001 میں اُن کے اس ڈرامے کی نشریات کا آغاز ہوا تھا تو اُس وقت اُنہیں ایک دن کے 5 ہزار بھارتی روپے بطور تنخواہ ملا کرتی تھی۔

اداکارہ نےمزید کہا کہ ہر سال ڈرامے کی تنخواہ میں اضافہ بھی ہوتا تھا لیکن جب اُنہوں نے یہ ڈرامہ چھوڑا تو اُس وقت ان کی یومیہ تنخواہ 2.25 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل 'کسوٹی زندگی کی' سال 2001 میں بھارتی ٹی وی چینل اسٹار پلس پر نشر ہوا تھا، یہ ڈرامہ ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہوا تھا، اس ڈرامے کی وجہ سے پاکستان میں آج بھی مداح شویتا تیواری کو پریرنا کے نام سے جانتے ہیں۔

اس ڈرامے کے علاوہ شویتا تیواری بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 4 کی فاتح بھی ہیں، وہ نچ بلیے، جھلک دِکھلا جا اور خطروں کے کھلاڑی سمیت دیگر شوز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں