پنجاب؛ قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم 4سال بعد سعودی عرب سے گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2024
فوٹو : پنجاب پولیس

فوٹو : پنجاب پولیس

 لاہور: قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو 4 سال بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم امداد حسین 2020 سے شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم تھانہ فیروز والہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور مسلسل فالو اَپ جاری رکھا۔

سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے ایئر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی سعودی عرب سے گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔