کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی طلباء کی وزیرِ سندھ سے ملاقات

سید ذوالفقار علی شاہ کی کامیاب طلباء کو مبارکباد اور 50، 50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان


ویب ڈیسک July 10, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ (PITHAM) کی دو طلباء نے گولڈ میڈل اور دو نے براؤن میڈل حاصل کر لیے۔

ملائیشیا میں منعقدہ عالمی کھانوں کا مقابلہ بیٹل آف شیفز 2024 منعقد کیا گیا جس میں عائشہ علی نے سی فوڈ مین میں گولڈ میڈل، سحرش ایوب نے چکن مین کورس میں گولڈ میڈل جبکہ ارم شیخ نے روسٹڈ چکن فری اسٹائل اور فاطمہ سستان نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء کی محنت کو سراہا۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پر پوری قوم کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے، پیتھم کا ادارہ بچوں کے لیے ایک منفرد اور بہترین ادارہ ہے، پیتھم کے طلباء دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |