محمود خان اچکزئی کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز

ایاز صادق سہولت کار بنے ہوئے ہیں، میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، اچکزئی

(فوٹو : فائل)

محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تجویز دے دی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بڑی مشکل سے جمہوریت قائم ہوئی ہے یہ 24 کروڑ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ ہے اور عوام نے ہمیں بات کرنے کیلئے یہاں بھیجا ہے، ایاز صادق صاحب ! آپ ہم سے ہیں، آپ کو ڈکٹیٹر کس نے بنایا؟

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی تمام پالیسیوں کا مرکز پارلیمان ہوگا ایاز صادق سہولت کار بنے ہوئے ہیں، لوگوں کو بولنے دیں لوگ سیکھ جائیں گے، میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے۔


یہ پڑھیں : اسمبلی میں بات کرنے کا موقع نہ دینے پر پی ٹی آئی اسپیکر کے خلاف پھٹ پڑی



ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس، آئی جی جیل کو پارلیمان میں پیش کرنا چاہیے تھا، مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی، نواز شریف اور بانی چئیرمین ہمارے تحریک کو سپورٹ کررہے ہیں۔
Load Next Story