ڈالر کی قدر میں انٹربینک مارکیٹ میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 45 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی


ویب ڈیسک July 10, 2024
انٹربینک مارکیٹ میں 11 پیسے اضافہ ہوگیا—فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت گھٹ کر 281 روپے سے نیچے آگئی۔

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی تمام مطلوبہ شرائط پوری ہونے، قرض پروگرام کی منظوری کی امیدوں اور ماہوار بنیادوں پر حوصلہ افزا ریمیٹنسز کے باوجود بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔

ماہرین نے بتایا کہ انٹربینک مارکیٹ میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کے حصول سے قبل مطلوبہ ڈی ویلیوایشن کے اثرات نظر آرہے ہیں حالانکہ مارکیٹ میں طلب کے ساتھ سپلائی کی صورت حال بھی بہتر نظر آرہی ہے۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 11پیسے کے اضافے سے 278روپے 51پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح 30جون کے بعد سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اتارچڑھاو کے بعد صرف 17پیسے کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45پیسے کمی سے 280روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں