ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ’’ای گیٹس‘‘ لگانے کا فیصلہ
ای گیٹس کے بعد لمبی قطاروں سے مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی، سی اے اے حکام
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ''ای گیٹس'' لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
سی اے اے نے ملکی بین الاقوامی ایئرپورٹس پرمسافروں کی سہولت کے لیے ای گیٹس کی تنصیب کے لیے ٹینڈرجاری کردیا، اس تناظرمیں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
مذکورہ درخواستیں انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے مانگی گئی ہیں، ای گیٹس بارڈرکنٹرول سسٹم پہلے مرحلے میں کراچی، لاہوراور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔
سی اے اے حکام کے مطابق ای گیٹس لگنے سے مسافروں کو تیز ترین امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی، مسافروں کو پاسپورٹ ای گیٹس پر اسکین کرنے ہونگے، اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔