چین میں نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عملے کی تربیت مکمل

تربیتی پروگرام کا مقصدعملےکو تربیت فراہم کرکےنئے ہوائی اڈے کےمتعلقہ آپریشنز میں معاونت فراہم کرنا ہے، سی اے اے


Staff Reporter July 10, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے20 پاکستانیوں پرمشتمل عملے نے چین میں انتظامی امورکی تربیت مکمل کرلی۔

نیو گوادربین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والے 20 پاکستانی عہدیداروں نے چین کے جنوبی صوبےہائی نان میں 20 روزہ تربیت مکمل کرلی ہے، اس تربیت سے پاکستان کے شہری ہوابازی حکام کوصلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔

سی اے اے حکام کےمطابق تربیتی پروگرام کا مقصد پاکستانی سینئرعملےکوقبل ازملازمت تربیت فراہم کرکےنئے ہوائی اڈے کےمتعلقہ آپریشنز میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

گوادرمیں نئے ہوائی اڈے سے پاکستان اوردنیا کے دیگرممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں بہت سہولت ملےگی، پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون مزید فروغ پائےگا۔

سی اے اے حکام نےچین میں تربیت کا موقع فراہم کرنے پرچینی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں