لاہور میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 7 جانور ہلاک

 بدھ 10 جولائی 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے محمدو بوٹی میں بارش کے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 7 جانور مر گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے محموو بوٹی میں سڑک پر جمع ہونے والے پانی میں کرنٹ پھیلنے سے 4 گائے، ایک بھینس اور دو کتے ہلاک ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق قریب میں بجلی کا کھمبا ہونے کی وجہ سے پانی میں کرنٹ پھیلا اور کوئی بھی شخص جانوروں کو بچا نہ سکا۔

جانوروں کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی اور انہوں نے اقدامات نہ کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بے زبان جانوروں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔