واٹس ایپ کا ’زوم کنٹرول‘ فیچر پر کام جاری

زوم کنٹرول فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.15.3 میں کی گئی


ویب ڈیسک July 12, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنے چیٹ کیمرا کے لیے 'زوم کنٹرول' فیچر کی آزمائش جاری ہے۔ یہ نیا اضافہ صارفین کو مزید صاف تصاویر کھینچنے میں مدد دے گا۔

آزمائش کے لیے پیش کیے جانے والے اس زوم کنٹرول فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.15.3 میں کی گئی۔ آزمائشی مراحل میں ہونے کی وجہ سے یہ فیچر ابھی کچھ صارفین کو ہی دستیاب ہے۔

صارفین اس فیچر کو ایپ کے کیمرا میں شٹر بٹن کے برابر میں دیکھ سکیں گے۔ اس بٹن پر کلک کر کے صارفین زوم لیول کو اپنے طور پر سیٹ کر سکیں گے۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

صارفین کسی شے کا زوم بدلنے یا اس سے منتقل کرنے کے لیے 'پنچ-زوم' کا جیسچر بھی استعمال کر سکیں گے۔ مزیر برآں صارفین زوم بٹن پر کلک کر کے زوم لیول کو جلدی سے ری سیٹ بھی کر سکیں گے۔

گزشتہ ورژن کے مقابلے میں یہ نیا فیچر بہت بہتر ہے۔ اس سے پہلے صارفین کو شٹر بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا تھا اور کم یا زیادہ زوم کے لیے اسکرین پر انگلیاں اوپر اور نیچے کی جانب ہلانی ہوتی تھیں۔ لیکن اب صٓرفین یہ تبدیلیاں کچھ ٹیپس کر کے لا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں