پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کے اراکان کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

نئی سلیکشن کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، ذرائع


Sports Reporter July 10, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں محمد یوسف، اسد شفیق، کوچز جیسن گلیپسی اور گیری کرسٹن شامل ہونگے۔قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد میں اضافہ بعد میں کسی وقت ہوسکتا ہے، فی الحال چار ارکان ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے ۔

سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ بنگلا دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز ہے۔تربیتی کیمپ میں مدعو کردہ پلیئرز کا پہلے فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

سلیکٹر بلال افضل کو نئی سلیکشن کمیٹی میں نہیں لیا جاریا۔بلال افضل کو اب نئی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں