تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھارت نے زمبابوے کو 23 رنز سے شکست دے دی
183 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 6 وکٹوں کےنقصان پر 159 رنز بنا سکی
بھارت نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔
ہرارے میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 183 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 159 رنز بنا سکی۔
زمبابوے کی جانب سے ڈاین مائرز ناٹ آؤٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کلائیو میڈانڈے 37، کپتان سکندر رضا 15، ٹاڈیوناشے مارومانی 13، برائن بینیٹ 4 جبکہ ویسلے مادھیویر اور جونتھن کیمبل 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویلنگٹن ماساکاڈزا 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3، آویش خان نے 2 اور خلیل احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی کے اراکان کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے کپتان شبھمن گِل 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔رتوراج گائیکوائیڈ 49، یشسوی جیسوال 36 اور ابھیشیک شرما 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سنجو سیمسن 12 اور رنکو سنگھ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا اور بلیسنگ مزاربانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔