عبدالرزاق نے بھی سلیکشن کمیٹی سے برطرفی پر اپنا ردعمل جاری کردیا

سلیکشن کمیٹی میں سب کے اختیارات یکساں تھے، سابق آل راؤنڈر


ویب ڈیسک July 10, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے بھی سلیکشن کمیٹی سے برطرفی پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے اختیارات یکساں تھے، اگر سب کو یکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتا ہے؟۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر بدھ کو قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سبکدوش کردیا تھا جبکہ محمد یوسف اور اسد شفیق کو رکن برقرار رکھا تھا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پی سی بی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ٹیم کی پوری سلیکشن کمیٹی کو فارغ کرتے یا کسی کو بھی نہ ہٹاتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں