ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے نوجوانوں کے انٹرویوز شروع کردیے

ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات میں 18سے 28 سال عمر کے نوجوانوں کو میدان میں اُتارے گی


Staff Reporter July 11, 2024
فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے شہر کے قابل نوجوانوں کے انٹرویوز شروع کردیے۔

ایم کیو ایم پاکستان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے 18 سے 28 سال کی عمر کے نوجوان امیدواروں کو میدان میں اُتارے گی جس کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان ہاؤس میں انٹرویوز کیلئے شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں تجربہ کار ذمہ داران پر مشتمل انٹرویو پینل روزانہ سیکڑوں نوجوانوں کے انٹرویوز لے رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تمام تنظیمی دفاتر میں بلدیاتی امیداران کے فارم جمع کروانے کی سہولت کا اہتمام کیا ہے جس کے بعد صرف کراچی شہر سے لاکھوں نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ اور سکھر سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے نوجوان جو بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے انتخابات لڑنے کے خواہشمند ہیں وہ امیدوار کا درخواست فارم اپنی نزدیکی تنظیمی آفس سے حاصل کرکے جمع کرواسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں