لارڈز ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کیخلاف ایٹکنسن کی تباہ کن بولنگ انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم

ویسٹ انڈیز 121 رنز پر ڈھیر، پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز کی برتری حاصل کرلی

انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ڈیبیوٹنٹ کھلاڑی گس ایکٹنسن نے ویسٹ انڈیز بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 121 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کے تحت ہونے والی سیریز کے پہلے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 41.4 اوورز میں صرف 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیم کی جانب سے مکائیل لوئس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیوم ہوج 24، ایلک ایتھیناز 23 اور الزاری جوزف 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کپتان کریگ بریتھویٹ 6، جیڈن سیلز 2، کرک مک کینزی 1 جبکہ جیسن ہولڈر، جوشوا ڈا سلوا اور شیمار جوزف کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

گداکیش موتی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔


انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے گس ایٹکنسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 45 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے جیمز اینڈرسن نے بھی ایک وکٹ لی۔ کپتان بین اسٹوکس اور کرس ووکس نے بھی 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلش بیٹرز نے پہلی اننگ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر 68 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولے 76 اور اولی پوپ 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ 3 رنز کر پویلین لوٹے۔

دن کے ختم ہونے تک ہیری بروک 25 اور جو روٹ 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 2 اور جیسن ہولڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story