یوم عشق رسولﷺ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ہنگامہ آرائی

راولپنڈی میں کیرج فیکٹری ،پٹرول پمپ ٹول پلازہ نذرآتش کیا گیا جبکہ پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں

اسلام آباد میں مظاہروں میں 20 افراد زخمی ہو گئے، خیابان سہروردی میں کنٹینر کو آگ لگا دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر ملک بھر میں گستاخانہ فلم کے خلاف پرتشدداحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے موقع پر کراچی میں مختلف مذہبی جماعتوں نےاحتجاجی ریلیاں نکالیں، اس موقع پر نیو کراچی، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ مشتعل افراد نے 3 پولیس وین، 5 سینما گھر، 5 بینک اور 10 گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع نشاط سینما اور بینک کو مشتعل افراد نے آگ لگادی، پشاور میں جی ٹی روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نجی ٹی وی کا کار ڈرائیور محد عامراستپال میں دم توڑ گیا جبکہ مظاہرین نے ایک سینما کو بھی آگ لگادی۔ حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے پریس کلب پر فائرنگ کی۔

لاھور میں مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے ارد گرد واقع عمارتوں پر چڑھ گئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنس گیس کی شیلنگ کی، لاھور میں صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز کوطلب کر لیا گیا۔

پشاورمیں امریکی قونصلیٹ جانے والے راستے پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں ، مظاہرین نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔


راولپنڈی میں مشتعل افراد نے کیرج فیکٹری ،پٹرول پمپ اور ٹول پلازہ کو نذرآتش کردیا اس موقع پرپولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اسلام آباد میں مظاہروں میں 20 افراد زخمی ہو گئے، خیابان سہروردی میں کنٹینر کو آگ لگا دی گئی۔ انتظامیہ نے شہرمیں دفعہ 144 نافذ کرکےداخلی اور خارجی راستے بند کردئیے،گستاخانہ فلم کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ آبپارہ اور ریڈ زون میں بلیک آوٹ کر دیا گیا۔

ڈی آئی خان میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالی گئی، شرکانےامریکاکے خلاف نعرے بازی کی ۔ لاہور میں بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کے دوران مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے کی کوشش کی۔ملتان، روہڑی ، بہاولپور، خیر پور، جوہی، گمبٹ، ڈگری میں بھی شڑ ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

ننکانہ صاحب میں بھی سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا،حیدر آباد میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف ریلی نکالی گئی، میانوالی میں خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی ، رحیم یار خان اور کوئٹہ میں تحریک انصاف کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔رانی پور میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

آج 'یوم عشق رسولﷺکے موقع پر ملک بھر میں تعطیل ہے۔ اس موقع پرپیٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنز بند، پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے،کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرکراچی، لاہوراورپشاور سمیت 12 شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی، جبکہ اسلام آباد میں سفارت خانوں ،کراچی اور لاہور میں قونصل خانوں کے راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم نے پر تشدد مظاہروں کی سخت الفاظوں میں مزمت کرتے ہوئے مظاہرین سے پر امن رہنے کی اپیل کی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی پر تشدد مظاہروں کی مزمت کی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story