غیرملکی ایئرلاٸن کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، سری لنکن خاتون انتقال کرگٸیں

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: غیر ملکی ایئرلائن کی کولمبو جانے والی پرواز کو اچانک مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے کولمبو جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز میں موجود خاتون مسافر کی دوران پرواز اچانک طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

کپتان نے کراچی اے ٹی سی کو فوری کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، اسی دوران سری لنکن خاتون انتقال کر گٸیں۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد سی اے اے ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو چیک کیا 57 سالہ سری لنکن خاتون مسافر پالونی انتقال کر گٸیں تھیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون مسافر کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوٸی ائیرپورٹ پر تعینات وفاقی ہیلتھ افسر نے خاتون مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔

غیر ملکی ایئرلائن خاتون مسافر کی میت کو لیکر کراچی ائیرپورٹ سے کولمبو روانہ کردی گٸی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔